کوئٹہ
-
تصاویر/ المنتظر ریلیف پاکستان کی جانب سے گورنر ہاؤس پنجاب کے سامنے کوئٹہ سانحہ کے حوالے سے احتجاج پر موجود شرکاء میں نیاز تقسیم
حوزہ/ المنتظر ریلیف جامعۃ المنتظرلاہور: ہم اس مشکل گھڑی میں شہدائے ہزارہ کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
-
جب تک ورثاء کی طرف سے خود دھرنے کے خاتمے اور لاشوں کی تدفین کا اعلان نہیں ہوگا، پورے ملک میں پُرامن دھرنے جاری رہیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ قائد مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے کہا کہ ملت تشیع ایک منظم اور مہذب قوم ہے جو انسانیت کا احترام کرنا جانتی ہے۔کسی بھی شہر میں دیے گئے دھرنے کسی ایمبولینس یا مریض کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے۔بعض شہروں میں دھرنوں کے دوران اشتعال انگیز واقعات کا بیان کیا جانا غیر حقیقی اور خود ساختہ ہے۔
-
آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ کی سانحۂ مچھ کی مذمت و ظالموں کو قرارِ واقعی سزا کا مطالبہ
حوزہ/ ہم پاکستانی حکومت کے اعلیٰ عہدہ داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مظلومانہ شہادتوں پر صرف اظہارِ افسوس نہ کریں بلکہ جلد سے جلد ظالموں کو قرارِ واقعی سزا دلوائیں اور آینده اس طرح کے حادثات رونما نہ ہونے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
-
سانحہ مچھ؛ انجمن امامیہ سکردو کا اہم اجلاس، شیعہ ہزارہ کے قتل عام کی بھر پور مذمت
حوزہ/ سانحہ کوئٹہ مچھ میں شیعہ ہزارہ کے قتل عام کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے شہداء کے وارثین سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور حکومت وقت سے ہزارہ برادری کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کی تاکید کی گیی۔
-
قم المقدسہ؛ پاکستانی طلاب اپنے سفارت خانہ کے سامنے دھرنا کیلیے آماده رہیں، دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم
ہم بھی قاید وحدت کے اس حکم کے بعد سفارت پاکستان تہران کے آگے جاکر دھرنا دیکر بیٹھ جائیں گے طلاب پاکستان غیور ہیں اور جب تک شہداء کے لواحقین کے مطالبات منظور نہیں کر لیے جاتے اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
-
پاکستان کے ہزارہ شیعوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کے لئے کرگل میں احتجاج جلوس
حوزہ/ جنرل سیکرٹری انجمنِ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل, لداخ نے کہا کہاحتجاجی جلسوں میں شرکت کر کے پاکستان کے ہزارہ شیعوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا مظاہرہ کرے اور پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
-
امریکہ میں مقیم پاکستانی عالم دین حجت الاسلام امیر مختار فائزی کا وزیر اعظم عمران خان سے فورا مستعفی ہونے کا مطالبہ
حوزہ/ علامہ امیر مختار فائزی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب اگر یہ کوئٹہ آنا بھی چاہے تو اس کو قبول نہ کیا جائے بلکہ اس سے ملنے سے ہر غیرتمند انسان کو انکار کردینا چاہئے۔ اور پوری قوم کو مل کر اب اس سے استعفی مانگنے اور حکومت چھوڑنے کے لئے جلوس نکالنے اور دھرنے دینا چاہئیں۔
-
امام جمعہ نیویارک:
عمران خان کی آمد سے کیا فائدہ ہوگا ؟ حجۃ الاسلام ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی
حوزہ/ ہم سب ہزارہ ہیں۔ ہم کشتیاں جلا کر نکل آئے ہیں اب واپس تبھی جائینگے جب تک دہشت گردوں کو جیلوں میں نہ پہنچوائیں اور کچھ کو ملک بدر نہ کروائیں۔ پھانسی کے پھندے انکے گلے میں آنے کو ہیں البتہ قرآنی احکام کے مطابق قاتلوں کو ایسے ہی مارا جائے جیسے انہوں نے ہمارے پیاروں کو مارا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی کا کوئٹہ میں ہزارہ قوم کے مؤمنین کے نام تعزیتی پیغام
حوزہ/مرجع مسلمین و جہان تشیع نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ملک میں رہنے والے ہر شہری کو امن و امان فراہم کرے اور اس طرح عملی اقدام کرے کہ شہریوں کو احساس ہو کہ حکومت اور حکومتی ادارے زبان خرچیوں سے ہٹ کر اپنے شہریوں کی حفاظت میں عملی اقدام پر یقین بھی رکھتے ہیں۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدر آباد ہندوستان کی پاکستان میں دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت
حوزہ/ہم علماء حیدرآباد دکن یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم بھی تمام زندہ ضمیر افراد کی طرح ہزارہ برادرای کے مظلوم شہیدوں کے ساتھ انصاف کی اس لڑائی میں ہزارہ قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
-
سندھ میں دار القرآن کا افتتاح
حوزہ/ سندھ کے علاقے صالح پٹ نزد سکھر کی عظیم درسگاہ جامعہ رضویہ میں دار القرآن کا افتتاح اور کوئٹہ کے ہزارہ کی مظلومانہ شہادت پر اظہار رد عمل۔
-
قم المقدسہ میں طلاب حوزہ علمیہ قم پاکستان کے نمائندگان کا اجلاس
حوزہ/ اجلاس میں سانحہ مچھ کی بھرپور مذمت کی گئی اور اس بات کا اظہار کیا گیا کہ اس ظلم و بربریت آمیز واقعہ نے تمام پاکستانیوں کے دلوں کو سوگوار کر دیا ہے اور حوزہ علمیہ قم کے طلاب کے درمیان اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
-
ریاستِ مدینہ کے دعویدار اگر لوگوں کی حفاظت نہیں کر سکتے تو ریاستِ مدینہ کے نعرے بھی نہ لگائیں، علامہ شیخ محمد حسن جعفری
حوزہ/ امام جمعہ سکردو اگر حکومتی ادارے اس سے قبل احتیاط سے کام لیتے اور دوسرے مجرمان کو عبرت کا نشانہ بناتے تو آج یہ افسوسناک واقعہ ہوتا ہی نہیں۔
-
امام جمعہ بوتسوانا افریقہ کا ہزارہ کے محنت کش مزدورں کا بہیمانہ قتل پر شدید رد عمل کا اظہار
حوزہ/ ہزارہ کے محنت کش مزدورں کا اس طرح بہیمانہ قتل یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے یہودی و سعود کے یہ آلہ کار غنڈے دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
-
امام جمعہ نیویارک حجۃ الاسلام ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی کا اعلان:
نیویارک، مچھ میں کوئٹہ کے تیرہ ہزارہ شیعوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف پاکستانی قونصل خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم شیعیان علی علیہ السلام کا مچھ میں کوئٹہ کے تیرہ ہزارہ شیعوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف پاکستانی قونصل خانہ کے سامنے منگل ۵ جنوری کو دو بجے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی تعلیم اور ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کی تعلیم اور ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اپنے حقوق کے لئے گنداخہ اور اوستا محمد کے نوجوانوں کا تین سو پچاس کلو میٹر طویل پیدل مارچ کرکے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچنا ان کے عزم اور حوصلے کی دلیل ہے۔
-
کوئٹہ میں بم دھماکہ
حوزہ/ پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔
-
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ:
کوئٹہ میں امام زین العابدین ( ع ) کانفرنس کا انعقاد، جسمیں شیعہ سنی بزرگ علما بھی شریک ہوئے
حوزہ/ مقررین نے امام زین العابدین علیہ السلام کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور صحیفہ سجادیہ اور رسالہ حقوق کی علمی اور روحانی اہمیت بیان کی اور خاص کر صحیفہ سجادیہ میں شامل دعاؤں کو عالم اسلام کا علمی خزانہ اور بہترین دعا قرار دیا۔
-
بدترین مافیاز کے بہترین چمچے
کوئٹہ سے تفتان کے راستے میں لیویز اور سیکورٹی اہلکاروں کی یہ مجال ہی نہیں کہ وہ کسی مشکوک مسافر کا شناختی کارڈ چیک کر کے ٹرانسپورٹ مافیا سے ٹکر لیں۔چنانچہ ہمارے بہادر جوان رائفلیں تان کر صرف ان افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ چیک کرتے ہیں جو سیٹوں پر اپنی فیمیلیز کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں