زیارت
-
آیت اللہ حمید الحسن کا انٹر نیشنل نور مائکرو فلم کا دورہ اور دوسو پچاس سالہ قرآن کی زیارت
حوزہ/ ہندوستان کے بزرگ عالم دین آیۃ اللہ حمیدالحسن صاحب نے دو سو پچاس سالہ قرآن کریم (جس کا وزن تقریباً ایک ٹن ہے) کی زیارت کی اور کہا کہ آپ لوگوں نے قرآن مجید کو زندہ کرنے سے اپنے آپ کو زندہ کرلیا ہے۔
-
دنیا کے کسی بھی کونے سے حرم حضرت امام علی رضا(ع) کی سیر اور زیارت کریں
حوزہ/ حرم امام رضا(ع) کے میڈیا سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ زیارت آنلائن سیکشن کے ذریعہ زائرین سایٹ پر جا کر ورچوئل زیارت کر سکتے ہیں ،’’ورچوئل حرم‘‘(https://haramvr.ir) کے ذریعہ حرم رضوی کے صحنوں اور رواق اور اسی طرح علمی مراکز کو دیکھا جا سکتا ہے ، حرم رضوی کی آنلائن زیارت جسے تھری ڈی ،پاناروما اور360 درجہ فلم اور مختلف قسم کے پلیٹ فارمز کے ذریعہ دکھایا جاتا ہے۔
-
امام علی رضا (ع) کے حرم میں پہنچ کر دل کو سکون ملتا ہے، ایک اردوزبان زائر کے دل کی آواز
حوزہ/ پاکستان سے آنے والے ایک زائر کا کہنا ہے کہ حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کے حرم مطہر میں پہنچ کر دل کو سکون ملتا ہے۔
-
روضہ امام رضا (ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات
حوزہ/ ہر روز صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک حرم مطہر کے رواق دارالرحمہ میں اردو زبان زائرین کی راہنمائی کے لئے اردو زبان خادم موجود ہوتے ہیں۔
-
آہت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے ترجمان
عراق مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کی زیارتوں کے لیے دیگر ممالک کی طرح ہندوستان کے زائرین کے لئے بھی کوشش جاری ہے
حوزہ/ مرجع عالیقدر نے فرمایا کہ یہ دفتر تمام شیعوں کا ہے اور ان کی ہر ممکنہ خدمت ہمارے لئے شرف ہے حتی المقدور مومنین کی خدمت اپنے لئے شرف سمجھتے ہوئے ان شاء اللہ کرتے رہینگے، ہندوستان سے عراق مقامات مقدسہ و عتبات عالیات کی زیارتوں پر مومنین کے نہ آپانے کے پس منظر میں انہوں نے فرمایا کہ ہم حتی المقدور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ دیگر ممالک کی طرح ہندوستان سے بھی زائرین با آسانی زیارت کو آسکیں ۔
-
آستان قدس رضوی کے متولی کی موجودگی میں میر جاوہ کے سرحدی علاقے میں "زائر سرائے آستان قدس رضوی" کا افتتاح
حوزہ/ زائر سرائے آستان قدس رضوی" کا میر جاوہ میں افتتاح اس مقصد سے کیا گیا ہے کہ امام رضا علیہ السلام کے زائرین نیز ہر سال سیدالشہدا (ع) کے اربعین کے موقع پر عراق جانے والے زائرین کی خدمت مزید بہتر اور بڑے پیمانے پر انجام دی جاسکے۔
-
قم المقدسہ میں مراجع تقلید سے متولی آستان قدس رضوی کی ملاقات
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے مقدس شہر قم کے اپنے دورے میں مراجع عظام تقلید سے الگ الگ ملاقات کی جنمیں مختلف موضوعات منجملہ مشہد مقدس کے مضافات میں عوام میں دینی تعلیمات کے فروغ اور ثقافتی مسائل کے حل کی کوششوں ، دین مبین اسلام کی تبلیغ کے لئے اہل اورلائق افراد کی تربیت کے ساتھ باصلاحیت خطباء کی تربیت پر خصوصی توجہ،مشہد مقدس کے حوزہ علمیہ کی علمی حیثیت کو بحال کرنے اورحرم مطہر رضوی کی مذہبی سرگرمیوں اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
-
روضہ امام علی رضا (ع) کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کا اہم مقصد؛ زائرین کو مکمل اور بامعرفت زیارت سے آشنا کرنا
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ احد فرامرز قراملکی کا کہنا ہے زائرین کو زیارت کے حقیقی مفاہیم سے آشنا کرنا ، مستقبل میں تحقیقات کے شعبے پر زیادہ توجہ دینا اور مذہبی سرگرمیوں کو بہتر سے بہتر بنانا اس فاؤنڈیشن کے جملہ اہداف شامل ہیں
-
لکھنؤ میں امام علی رضا (ع) کے پرچم کی زیارت کرائی گئی
حوزہ/ یہ وہ پرچم ہے جو امام رضا علیہ السلام کے اصلی حرم سے اتر کر شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام لکھنؤ میں لہرایا گیا اورمومنین کرام کو زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ اس پروگرام میں ماتمی انجمنیں، علمائے اعلام اور مؤمنین کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
لکھنؤ؛ پرچم گنبد حرم امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت
حوزہ/ امام علی رضا علیہ السلام کی گنبد پر لگا ہوا علم لکھنؤ کے شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام(کربلا عظیم اللہ خان) آیا ہے جس کی زیارت کا شرف مؤمنین کو ہو رہا ہے۔
-
اربعین کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں زائرین پہنچے کربلا تو دوسری جانب بارڈر بند ہونے کے سبب لاکھوں کی تعداد میں اشک بار آنکھوں سے واپس لوٹے زائرین
حوزہ/ دنیا بھر کے شیعہ مسلمان اسلامی کیلینڈر کے مطابق، 10 محرم 61 ہجری قمری کو جو کربلا میں اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ شہید ہونے والے امام حسین علیہ السلام کا اربعین یا چالیسواں منا رہے ہیں۔
-
زیارت صرف اور صرف قربۃ إلى اللہ ہو، آیۃ اللہ حافظ بشیر نجفی
حوزہ/ مرجع عالی قدر نے فرمایا زیارت صرف صرف صرف قربۃ إلى اللہ ہو، لہذا انسان زیارت کا مقصد اپنی حاجات کو نہ بنائے۔
-
خدا کا شکر، حرم کی زیارت کرلی؛ روضہ امام رضا (ع) میں زیارت کے لئے بنائے گئے مخصوص راستوں پر زائرین کا اظہار مسرت
حوزہ/ "اپنے دادا کے ساتھ اصفہان سے زیارت کے لئے مشہد آیا ہوں ۔ مجھے بڑی خوشی ہے کہ میرے دادا نے ، وہیل چیئر پر ضریح کی قریب سے زیارت کی ۔ مہدی محمدی ، اپنے آنسو پونچھتے ہوئے کہتے ہيں : خدا کا شکر ہے کہ جو میں امام رضا علیہ السلام کے روضے کی زیارت کے لئے مشہد آسکا، اصل میں، میں جب بھی ٹی وی یا سوشل میڈیا پرامام رضا علیہ السلام کے روضے کی تصویریں دیکھتا تھا دل حرم کی سمت پرواز کو بے چین ہو جاتا تھا اور آخر کار آج میرے دادا کی آرزو بھی پوری ہو گئي" ۔
-
حضرت امام علی رضا (ع) کی زیارت کا مخصوص دن
حوزہ/ 23ذیقعدہ کی تاریخ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کا مخصوص دن ہے اور ایک روایت کے مطابق یہ دن آپؑ کی شہادت کا دن بھی ہے۔
-
زائرین کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی زیارت کو مزید بامعرفت بنانے پر متولی آستان قدس کی تاکید
حوزہ/ آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا ہے کہ زائرین کی زیارت میں سہولیات کی فراہمی اور زیارت سے متعلق زائرین کی معرفت میں اضافے کے لئے مزید کا م کرنے کی ضرورت ہے۔
-
مولانا سید محمد مہدی زیدی کی قیادت میں نجف اشرف سے کربلا ے معلی کا روحانی سفر
حوزہ/ مولانا سید محمد مہدی زیدی کی یہ تحریک حرم امام علی علیہ السلام نجف اشرف سے کربلا تک جاری و ساری ہے جس میں امام مظلوم کے حرم میں پوری دنیا کے تمام مومنین و مومنات کے لیے صحت و سلامتی کی دعا کی جاتی ہے۔
-
آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی:
عتبات عالیات و مقامات مقدسہ کی زیارتیں تقرب الہی کا بہترین وسیلہ ہیں
حوزہ/ مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں فرمایا کہ اہلبیت علیہم السلام ہی حقیقی اسلام محمدی کے عکاس ہیں لہذا انکے افکاراوران کے بتائے ہوئے راستوں کی پابندی کریں۔
-
حرم مطہر رضوی کے دارالحجہ ہال میں زیارت کے لئے نئی جالی کا افتتاح
حوزہ/ عید سعید فطر کے موقع پر حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے دارالحجہ ہال میں زیارت کے لئے نئی جالی کی رونمائي کردی گئي۔
-
پاکستانی سفیر آستان قدس رضوی کے اقدامات کے دل سے معترف کہا امام رضاؑ کا حرم ہمیشہ اردو زبان زائرین کے لئے بہترین میزبان رہا ہے
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران میں متعین پاکستان کے سفیر نے اردو زبان زائرین کے لئے آستان قدس رضوی کے اقدامات اور خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام، اہل بیت عصمت و طہارت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اسی لئے ہر سال سات لاکھ پاکستانی زائرین، ائمہ اطہار کی زیارت کے لئے عراق کے سفر اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد قم اور مشہد کا سفر کرتے ہيں
-
روضہ معصومہ قم (س) میں دو روزہ محافل و مجالس بسلسلہ استقبال ماہ رمضان المبارک کا انعقاد و حرم حضرت امام حسین (ع) کے پرچم کی زیارت
حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی طرف سے دو روزہ محافل و مجالس بسلسلہ استقبال ماہ رمضان المبارک کا انعقاد اور حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے پرچم کی زیارت۔
-
علامہ ناصر عباس جعفری سے آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، زائرین کی مشکلات پر تبادلہ خیال
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے آل پاکستان پلگرمز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں زیارات گروپ آرگنائزر اور زائرین کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے جنازے کو حضرت امام رضا (ع) کے روضہ کی زیارت اور طواف کرایا گیا
حوزہ/ شہید ڈاکٹر محسن فخری زادے کے جنازے کو گزشتہ شب حرم کا طواف کرایا گیا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی بھیڑ کو روکنے کے لئے جنازے کے طواف کے پروگرام کا اعلان نہيں کیا گیا تھا۔
-
حضرت فاطمہ معصومہ (س) کا حرم تمام جہان کے لیے پناہ گاہ ہے، حجۃ الاسلام و المسلمین فرحزاد
حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت سے ہم بہشت میں داخل ہوں گے۔ اس بارگاہ سے دنیاوی حاجات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ محبان اہل بیت علیہم السلام کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیے کیونکہ خدا کے نزدیک ان کا مقام بہت بلند ہے۔
-
مسجد الحرام کو 7 ماہ بعد نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا
حوزہ/ عمرہ زائرین سمیت زیادہ سے زیادہ 40 ہزار افراد کو اب مسجد الحرام میں روزانہ نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
-
روضہ رسول (ص) کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا
حوزہ/ مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے ایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول ص کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
-
کرامت امام رضا علیہ السلام
حوزه/ امام علیہ السلام نے فرمایا: کوئی بھی خلوص کے ساتھ ہماری زیارت کو آئے تو عمر کے آخری لمحات میں ہم ان کی ملاقات کے لئے جاتے ہیں۔