۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید احمد اقبال رضوی

حوزہ/علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کی اتحاد وحدت کا عظیم عکاس ہے ۔حضور نبی کریم نے امت کو اخوت،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے ۔ہم شیعہ سنی بھائی مل کر جشن میلا دالنبی کو شایان شان طریقے سے منائیں گئے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا کہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کی اتحاد وحدت کا عظیم عکاس ہے ۔حضور نبی کریم نے امت کو اخوت،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیا ہے ۔ہم شیعہ سنی بھائی مل کر جشن میلا دالنبی کو شایان شان طریقے سے منائیں گئے ۔

 انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی تنزلی کا سب سے بڑا سبب رحمت اللعالمین کی حقیقی تعلیمات سے دوری ہے۔ دین اسلام جبر و بربریت سے نہیں بلکہ اسوہ حسنہ سے پھیلا ہے۔حضور کریم کی ذات مبارکہ سے محبت کے زبانی اقرار کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو عملی زندگیوں میں نافذ کرنے کے دشمنانِ اسلام کی کوششوں کوناکامی سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ دنیا کے دیگر مذاہب حضور کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ کو بہترین نمونہ قرار دیتے ہوئے اسلام کے نظام عدل و مساوات اور باہمی احترام پر عمل پیرا ہیں ۔انہوں نے مذید کہا کہ ہم وطن عزیز میں امن اور استحکام کے خواہا ں ہیں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے ہر ممکنہ کوششیں جاری رکھے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .