۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ناروے میں قرآن پاک کی توہین کیخلاف ایم ڈبلیو ایم لاہور میں کا احتجاج

حوزہ/مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سجاد نقوی نے کہا کہ اسلام دشمن شر پسند قوتیں آفاقی مذہب اسلام کی حقانیت سے خائف ہو کر ناقابل برداشت اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔ سیان نامی اسلام دشمن تنظیم کے سرکردہ رکن لارس کے متعصبانہ فعل پر مسلم نوجوان کا ردعمل حالات کے عین متقاضی اور جراتمندانہ اقدام تھا۔یہود ونصاریٰ کو اس حقیقت کا درک کرنا چاہیے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قران پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مظاہروں کاحصہ بن کر عوام کی بہت بڑی تعداد نے ناپاک جسارت کیخلاف اپنا احتجاج رکارڈ کرایا۔ صوبائی دارالحکومت میں لاہور پریس کلب کے باہر مجلس وحدت مسلمین پنجاب یوتھ کے سیکرٹری سجاد نقوی کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے قرآن پاک کے نسخے ہاتھوں سے بلند کررکھے تھے جبکہ پلے کارڈز اوربینرز بھی کثیر تعداد میں اٹھارکھے تھے جن پر مذمتی بیانات درج تھے.

مظاہرین نے گستاخان کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سجاد نقوی نے کہا کہ اسلام دشمن شر پسند قوتیں آفاقی مذہب اسلام کی حقانیت سے خائف ہو کر ناقابل برداشت اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں۔ سیان نامی اسلام دشمن تنظیم کے سرکردہ رکن لارس کے متعصبانہ فعل پر مسلم نوجوان کا ردعمل حالات کے عین متقاضی اور جراتمندانہ اقدام تھا۔یہود ونصاریٰ کو اس حقیقت کا درک کرنا چاہیے کہ اسلام کے بارے میں پورے عالم اسلام کے جذبات ایسے ہی ہیں۔یورپ سمیت پوری دنیا میں تیزی سے پھیلتا ہوا دین اسلام دشمن قوتوں کےلئے آنکھ کا کانٹا بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی متعصب تنظیمیں جن کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کا خاتمہ کر کے اشتعال انگیزی کو فروغ دینا ہے ان پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔ایم ڈبلیو ایم یوتھ کے دیگر رہنماوں کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مذہبی تعصب شدت پسندی کے رجحانات کو تقویت دیتا ہے جس سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ قرآن پاک کی توہین نے پوری امت مسلمہ کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔اس سنگین معاملے پر پاکستان سمیت پورے عالم اسلام کو ناروے کی حکومت سے سفارتی سطح پر بھی احتجاج کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا عالم اسلام کی طرف سے عوامی سطح پر بھی اس مذموم فعل کے خلاف پرامن احتجاج کر کے دشمنان اسلام کو یہ باور کرانا ہو گا کہ اسلام دشمن اقدامات کےخلاف پوری امت مسلمہ متحد ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .