۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
خدا
خدا سے محبت کرنے والے کا دل اس طرح ہوتا ہے

حوزہ / امام علی علیہ السلام نے خدا سے محبت کرنے والے اور خدا سے بے خبر  کے دل کے درمیان فرق بیان کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ وصیت کتاب "النہایہ" میں ہے۔

اس حدیث کا متن اس طرح ہے:

قال الامام العلی علیہ السلام:

القَلبُ المُحِبُّ للّه‏ یُحِبُّ کَثیرا النَّصَبَ للّه‏، وَ القَلبُ اللاّهی عَنِ اللّه‏ِ یُحِبُّ الرّاحَةَ، فَلا تَظُنَّ یَابنَ آدَمَ أنَّکَ تُدرِکُ رِفعَةَ البِرِّ بِغَیرِ مَشَقَّةٍ؛ فَإِنَّ الحَقَّ ثَقیلٌ مُرٌّ، وَ الباطِلَ خَفیفٌ حُلوٌ وَنِیّ.

" خدا سے محبت کرنے والا دل خدا کے لئے رنج و زحمت کو پسند کرتا ہے اور خدا کی یاد سے غافل دل سکون اور آسائش کو پسند کرتا ہے "۔

پس اے فرزند آدم!یہ خیال نہ کرو کہ نیکی کا بلند مرتبہ بغیر سختی اور رنج کے حاصل کر لو گے کیونکہ حق سنگین اور تلخ ہے لیکن باطل خفیف، میٹھا اور کمزور ہوتا ہے۔

النهایه، ج ۵، ص ۲۳۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .