۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
News ID: 359257
29 دسمبر 2019 - 14:32
صله رحم
صلہ رحمی کیوں ضروری ہے؟

حوزہ / رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں صلہ رحم کے مثبت نتائج کی طرف اشارہ کیاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت "کنز العمال" میں ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

إنّ المرءَ لَیَصِلُ رَحِمَهُ و ما بَقِیَ مِن عُمُرِهِ إلاّ ثلاثةُ أیّامٍ فَیُنسِئُهُ اللّه ُ ثَلاثینَ سنةً، و إنّ الرجُلَ لَیَقطَعُ الرَّحِمَ و قد بَقِیَ مِن عُمرِهِ ثَلاثونَ سَنَةً فَیُصَیِّرُهُ اللّه ُ إلی ثَلاثةِ أیّامٍ.

کبھی کسی شخص کی عمر تمام ہونے میں 3دن باقی ہوتے ہیں لیکن وہ صلہ رحمی کرتا ہے تو خدا اس کی عمر 30 سال بڑھا دیتا ہے اور کبھی کسی شخص کی عمر کے ۳۰ سال باقی ہوتے ہیں لیکن وہ قطع رحم کرتا ہے تو خدا ان تیس سالوں کو تین دنوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔

کنزالعمّال: ۶۹۲۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .