جمعہ 20 مارچ 2020 - 10:25
امام جعفر صادق علیہ السلام کی نظر میں درخت لگانے کی اہمیت

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں سب مومنین کو کاشتکاری اور درخت لگانے کی تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب "بحارالانوار "سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

اِزرَعُوا و اغرِسُوا وَاللّه‏ِ ما عَمِلَ النّاسُ عَمَلاً اَجَلَّ و لا أطیَبَ مِنهُ.

 امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

"کاشتکاری کریں اور درخت لگائیں۔ خدا کی قسم! لوگوں نے اس سے برتر اور پاکیزہ کام نہیں کیا ہے"۔

بحارالأنوار: ج ۱۰۳، ص ۶۸

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha