حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انتہا پسند ہندوؤں کے خوف سے عارضی کیمپوں میں رہ رہے ہندوستانی مسلمان اپنے پرانے گھر واپس نہیں جانا چاہتے ہیں۔
۳۰سالہ کارگر عمران خان ان ہزاروں مسلمانوں میں سے ایک ہے جو ۲۴ فروری کو انتہا پسند ہندو فسادات کے بعد نئی دہلی میں اپنا گھر بار چھوڑ دیا تھا اور اب واپس گھر جانے سے خوف زدہ ہے۔ اس نے کہا ، "۲۴ فروری کے دن کام سے واپس گھر جارہا تھا جب مجھے گرفتار کیا گیا اور میرا نام پوچھا گیا۔" جیسے ہی انہیں پتہ چلا کہ میں مسلمان ہوں، انہوں نے مجھے ڈنڈے سے مارا پیٹا۔
اس نے مزید کہا: "میں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں سنے اور ہنس پڑے اور مجھے پکڑ لیا اور وہ میرے پاس سے وہ پھل چھین لیا اور کھا لیا جو میں اپنے بچوں کے لیے لے جا رہا تھا۔"
اطلاعات کے مطابق اسے بیھوش ہونے تک مارا گیا اور جب وہ بیدار ہوا تو خود کو ایک گڑھے میں پایا۔
ابھی بھی اس کے سر پر زخموں کے نشان ہیں اور ٹانکوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے بتایا، "صرف خدا نے مجھے بچایا! انہوں نے سوچا کہ میں مر گیا ہوں اور مجھے پانی میں پھینک دیا۔