۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جشن عید غدیر خم در روستای سیوجان بیرجند

حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں عید غدیر کے دن دو رکعت نماز پڑھنے کی تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب وسائل الشیعہ سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امام الصادق علیہ السلام:

وَ مَنْ صَلّی فیهِ رَکْعَتَیْنِ اَیَّ وَقْتٍ شاءَ وَ اَفْضَلُهُ قُرْبَ الزَّوالِ وَ هِیَ السّاعَةُ الَّتی اُقیمَ فیها اَمیرُالْمُؤْمِنینَ علیه السلام بِغَدیرِ خُمٍّ عَلَما لِلنّاسِ  ... کانَ کَمَنْ حَضَرَ ذلِکَ الْیَوْم ...

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جو شخص عید غدیر کے دن جس وقت چاہے دو رکعت نماز پڑھےلیکن بہتر یہ ہے کہ ظہر کے نزدیک پڑھے کیونکہ اس وقت امیر المومنین علیہ السلام غدیر خم کے مقام پر امامت کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔۔۔(اور جو شخص یہ نماز پڑھے گا )تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو اس دن غدیر خم کے مقام پر موجود ہو۔

نوٹ:  واضح رہے کہ نماز عید غدیر دو رکعت ہے۔ اس سے پہلے غسل کرنا چاہئے اور اس کی پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد ۱۰مرتبہ سورہ توحید، ۱۰مرتبہ آیت الکرسی اور ۱۰مرتبہ سورہ قدر پڑھنی چاہئے۔

وسائل الشیعه ۵: ۲۲۵، ح ۲

تبصرہ ارسال

You are replying to: .