۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں خدا کے نزدیک محبوب ترین اور منفور ترین انسان کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب مجموعۃ ورّام سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

أفْضَلُکُمْ مَنْزِلَهً عِنْدَ اللَّهِ تَعَالَی أطْوَلُکُمْ جُوعاً وَ تَفَکُّراً وَ أبْغَضُکُمْ اِلَی اللَّهِ تَعَالَی کُلُّ نَئُومٍ وَ أَکُولٍ وَ شَرُوبٍ

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

تم میں سے خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ بھوک کو تحمل کرے اور زیادہ فکر کرے اور تم میں سے خدا کے نزدیک منفور ترین وہ شخص ہے جو زیادہ سوئے، زیادہ کھائے اور زیادہ پئے۔

مجموعة  ورّام، جلد ۱، صفحه ۱۰۰

تبصرہ ارسال

You are replying to: .