حوزہ نیوز ایجنسیl
تقویم حوزہ:
آج:
عیسوی: Sunday - 30 August 2020
قمری: الأحد،(یکشنبہ،اتوار) 10 محرم 1442
آج کا دن منسوب ہے:
مولیٰ الموحدین امیر المومنین حضرت علی بن ابیطالب علیهما السّلام
(عصمة الله الكبري حضرت فاطمة زهرا سلام الله عليها)
آج کے اذکار:
- یا ذَالْجَلالِ وَالْاِكْرام (100 مرتبه)
- ایاک نعبد و ایاک نستعین (1000 مرتبه)
- یا فتاح (489 مرتبه) فتح و نصرت کے لیے
اہم واقعات:
شہادت سید الکونین مولانا اباعبدالله الحسین سلام الله علیه و علی آبائه و ابنائه و اصحابه و لعنة الله علی قاتلیه، 61ه-ق
ظہور امام زمان علیه السلام اسی دن متحقق ہوگا۔ ان شاءالله
مختار ثقفی کے ہاتھوں حصین بن نمیر واصل جہنم ہوا۔
وفات ام سلمه ،ام المومنین زوجۂ رسول خدا علیها السلام "۶۲ یا ۶۳ ه.ق"۔
ابراهیم بن مالک اشتر کے ہاتھوں ابن زیاد واصل جہنم ہوا "۶۷ ه.ق"۔
شام غریباں حضرت زینب علیه السلام اور اهل بیت علیه السلام۔
➖➖➖➖➖
’’مخزن البکا‘‘ میں واقعہ شہادت اس طرح مرقوم ہے کہ بروایت ’’منتخب‘‘ خولی نے امام مظلوم ؑ کی پشت پرزور سے ایک نیزہ کا وار کیا کہ بروایت ابومخنف امام مظلوم ؑ تین گھنٹے منہ کے بل زمین پرپڑے رہے فَبَقِیَ ثَلَاثَ سَاعَاتٍ مَکْبُوْبًا عَلَی الْاَرْضِ امام مظلوم ؑ آخری وقت تک استغاثہ کرتے رہے لیکن کسی نے کوئی جواب نہ دیا، تب ملائکہ نے درگاہِ قاضی الحاجات میں عرض کیا اے پروردگار تیرے محبوب کا نواسہ کیسی مظلومیت سے قتل کیا جارہاہے کہ اس کی فریاد بھی کوئی نہیں سنتا اور تو دیکھتاہے اوراس کا بدلہ نہیں لیتا؟ پس ارشادِ قدرت ہو ا کہ عرش کے دائیں جانب نگاہ ڈالو؟ چنانچہ انہوں نے دیکھا ایک نورانی چہرے والاجوان نماز میں مشغول ہے ارشاد ہوا یہ قائم آل محمد ہے اوریہی اس مظلوم ؑ کے خون کا بدلہ لے گا۔