۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ یہ بھی خالق کائنات کا ہم مسلمانوں پر احسان ہے کہ ہمارے نبی پر وہ کتاب قرآن مجید نازل ہوئی جو قیامت تک رہے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ خالق کائنات کا ملت مسلمہ پر یہ بہت بڑا احسان ہے کہ ہمیں ایسا نبی عطا فرمایا جو تمام انبیاء کے سردار اور رحمت اللعالمین ہیں۔ ان کی نبوت پوری دنیا کے لئے ہے، جس کا سلسلہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔ یہ بھی خالق کائنات کا ہم مسلمانوں پر احسان ہے کہ ہمارے نبی پر وہ کتاب قرآن مجید نازل ہوئی جو قیامت تک رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کتاب الٰہی سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی استفادہ کرتے ہیں۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ کی عترت اہل بیت کو قرآن کی وضاحت ، فصاحت و بلاغت کے لیے منتخب فرمایا،جن کی آخری حجت حضرت امام مہدی علیہ السلام ہیں۔ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی عالمی حکومت کے قیام کے بعد قیامت برپا ہوگی۔

جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ رسول اللہ پر23 سال کے عرصے میں قرآن مجید نازل ہوتا رہا۔ ظالم لوگ ظلم کرتے وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ انہیں موت بھی آنی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے حقوق اور ان کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھیں ،انہیں تحفظ فراہم کریں ۔ حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کہا کرتے تھے کہ اگر مملکت میں کسی پر بھی ظلم ہوا تو وہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .