سوال: جب بھی میں قرآن کی سجدے والی آیت کو سنوں تو مجھے کیا پڑھنا چاہیئے؟
جواب: در حقیقت واجب سجدے والی آیات قرآن میں صرف چار ہیں جو کہ ان چار سوروں میں ہیں (السجدہ) ،(فصلت) ،(النجم ) اور (العلق) جبکہ انکہ علاوہ باقی آیات سجدہ میں سجدہ کرنا مستحب ہے ۔
اور سجدہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نیت ہو، اور بنا بر احتیاط سجدہ انہی چیزوں پر ہو جن پر واجب سجدے کرنا صحیح ہے۔ دیگر یہ مستحب ہے کہ سجدے میں ذکر بھی پڑھا جائے جیسا کہ نماز کہ سجدے میں پڑھا جاتا ہے۔ اگر سجدے کی آیت کو ریڈیو ، ٹی وی سے (غیر مباشر) یا ریکارڈنگ سےسنا جائے تو واجب نہیں ہے البتہ اگر( براہ راست ) قارئ سے سنا ہو تو سجدہ کرنا واجب ہے۔ جبکہ سنتے وقت کچھ سننے کا قصد بھی ہو نہ یہ کہ بغیر قصد کہ کچھ آوازیں کان میں پڑ رہی ہوں ۔