۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عید فطر

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران ، عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالفطرآج بروز ہفتہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران ، عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالفطرآج بروز ہفتہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عید الفطر کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ نماز کے بعد عالم اسلام کی ترقی و پیشرفت اور مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کے لئے خصوصی دعائیں مانگی بائیں گی ۔ اس کے علاوہ فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی جائے گی۔

پاکستان میں نماز عید کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .