۲۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۴ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 12, 2024
عطر قرآن

حوزہ|اپنی اولاد میں صحیح دینی خطوط اور رجحانات پیدا کرنا سنت حضرت ابراہیم و حضرت یعقوب علیہما السلام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ


بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَوَصَّىٰ بِهَا إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ يَا بَنِيَّ إِنَّ اللَّـهَ اصْطَفَىٰ لَكُمُ الدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ ﴿بقرہ، 132﴾

ترجمہ: اور ابراہیم (ع) نے اپنے بیٹوں کو اسی (ملت پر قائم رہنے) کی وصیت کی اور یعقوب (ع) نے بھی۔ اے میرے فرزند! بے شک اللہ نے تمہارے لئے ایک خاص دین (اسلام) منتخب کیا ہے سو تم ہرگز نہ مرنا مگر اس حالت میں کہ تم (حقیقی) مسلمان ہو.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام ہر دو کے چند فرزند تھے.
2️⃣ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کو اپنے دین کی اطاعت کی وصیت فرمائی.
3️⃣ حضرت یعقوب علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین کے پیروکار تھے اور اسی کی تبلیغ کرنے والے تھے.
4️⃣ دین ابراہیمی علیہ السلام بہترین دین اور ہر طرح کے باطل و منحرف شبہات سے پاک و منزہ ہے.
5️⃣ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا دین اللہ تعالی کا پسندیدہ اور برگزیدہ دین ہے.
6️⃣ ادیان الہی کی اتباع اور پیروی میں خود انسان کا فائدہ ہے.
7️⃣ ادیان الہی کی تعلیمات کا محور اللہ تعالی کے حضور سر تسلیم خم ہونا ہے.
8️⃣ اپنی اولاد میں صحیح دینی خطوط اور رجحانات پیدا کرنا سنت حضرت ابراہیم و حضرت یعقوب علیہما السلام ہے.
9️⃣ اپنے بچوں کو دین الہی کے انتخاب کی طرف راغب کرنے کی کوشش ضروری ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .