حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "مصادقة الأخوان" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الباقر علیه السلام:
تَبَسُّمُ الرَّجُلِ فِى وَجْهِ اَخيهِ حَسَنَةٌ وَ صَرْفُهُ القَذا عَنهُ حَسَنَةٌ وَ ما عُبِدَاللّه ُ بِشَى ءٍ اَحَبُّ اِلَيْهِ مِنْ اِدْخالِ السُّرُورِ عَلى المُؤمِنِ
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا:
اپنے بھائی کے سامنے انسان کا تبسّم کرنا بھی ایک نیک کام ہے اور اپنے دینی بھائی کے رنج و مشکلات کو دور کرنا نیکی ہے اور اسی طرح مومن بھائی کو خوش کرنا ایسی عبادت ہے کہ جس سے بہتر کوئی عبادت نہیں۔
مصادقة الأخوان، ص ۵۲