حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "وسائل الشيعه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الصادق علیه السلام:
إخْتَبِرُوا إخْوانَكُمْ بِخَصْلَتَينِ: فَإنْ كانَتا فيهِمْ وَإلاّ فَأعْزُبْ ثُمَّ اَعْزُبْ ثُمَّ أعْزُبْ: ألْمُحافَظَةُ عَلَى الصَّلَواتِ فى مَواقيتِها وَالبِرُّ بِالإخْوانِ فِى العُسْرِ وَاليُسْرِ
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
اپنے بھائی (دوست) کا دو چیزوں سے امتحان لو کہ اگر یہ دو صفتیں ان میں ہوئیں تو ان سے دوستی و رفاقت کو باقی رکھو ورنہ اس سے دوری اختیار کرو، دوری اختیار کرو، دوری اختیار کرو:
1۔ اول وقت نماز کی پابندی
2۔ اپنے بھائیوں سے اچھا سلوک؛ چاہے وہ سختی اور تنگدستی میں ہو یا خوشی اور آسائش میں۔
وسائل الشيعه، ج ۸، ص ۵۰۳