حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "كنز العمّال" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال رسول الله صلی الله علیه وآله و سلم:
ما ثَبّتَ اللّهُ حُبَّ عليٍّ في قلبِ مؤمنٍ فَزلَّتْ به قدمٌ إلّا ثَبّتَ اللّهُ قَدَما يومَ القيامةِ علَى الصِّراطِ
پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب بھی خداوند عالم مومن کے دل میں حضرت علی علیہ السلام سے عشق و محبت قرار دے اور اس عشق و محبت کے باوجود اس کے قدم ڈگمگا جائیں (یعنی اس سے کوئی خطا سرزد ہو جائے) تو خداوند متعال قیامت کے دن اس کے قدم کو (پل) صراط پر ثابت قدم رکھے گا۔
كنز العمّال: ح۳۳۰۲۲