۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جلسات

حوزہ| اگر مسائل شرعی منجملہ واجبات میں سے ہوں تو یاد کرنے کی غرض سے اس صورت میں جا سکتی ہیں جب آپکے پاس کوئی دیگر راستہ نہیں ہو

حوزہ نیوز ایجنسی|

مذھبی جلسات میں جانا

مسئلہ: میرا شوھر فقہی احکام سے آشنائی نہیں رکھتا؛ کیا میں مذھبی جلسات میں فقہی احکام یاد کرنے کے لئے شوهر کی اجازت کے بغیر باہر جا سکتی ہوں؟

آیات عظام امام خمینی، خامنه‌ای، بهجت، تبریزی، سیستانی، صافی، فاضل، نوری، مکارم، وحید:

اگر مسائل شرعی منجملہ واجبات میں سے ہوں تو یاد کرنے کی غرض سے اس صورت میں جا سکتی ہیں جب آپکے پاس کوئی دیگر راستہ نہیں ہو جیسا کہ سی ڈی ، انٹرنیٹ یا حتی موبائل وغیرہ نہیں ہو کیونکہ آجکل موبائل پر بھی فقہی احکام کے گروپ بنے ہوئے ہیں ، اگر واقعی میں ایسی چیزیں نہیں ہیں تو بغیر کسی اجازت کے فقط واجبات کی حدتک سیکھنے کیلئے جا سکتی ہیں وگرنہ نہیں۔

فاضل، جامع ‏المسائل، ج1، س 1634؛ امام، استفتائات، ج3، حقوق زوجيت، س16 و 24؛ بهجت، توضيح‏ المسائل، متفرقه، م18؛ سيستانی، منهاج‏ الصالحين، ج3، م338؛ تبريزی، استفتاءئت، س 1454؛ مكارم، استفتائات، ج‏2، س963 و 972; دفتر: خامنه‏‌ای، وحيد، صافی و نوری۔

منابع: ویب سائٹ پرسمان احکام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .