۳۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 20, 2024
عطر قرآن

حوزہ|ذکر خدا کی کیفیت الہٰی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے۔ایام حج میں خرید و فروخت کے جواز کا وقت، مناسک حج کی تکمیل اور احرام کھولنے کے بعد ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُوا فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ ۚ فَإِذَا أَفَضْتُم مِّنْ عَرَفَاتٍ فَاذْكُرُوا اللَّـهَ عِندَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ ۖ وَاذْكُرُوهُ كَمَا هَدَاكُمْ وَإِن كُنتُم مِّن قَبْلِهِ لَمِنَ الضَّالِّينَ ﴿بقرہ 198﴾

ترجمہ: اس میں تمہارے لئے کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ تم حج کے دوران اپنے پروردگار سے فضل (رزق) کے طلب گار رہو۔ ہاں تو جب عرفات سے روانہ ہو تو مشعر الحرام (مزدلفہ) کے پاس (اس کی حدود) میں اللہ کو یاد کرو اور یاد بھی اس طرح کرو جس طرح اس نے تمہیں ہدایت کی ہے اگرچہ اس سے پہلے تم گمراہوں میں سے تھے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران تجارت اور کسب و کار جائز ہے.
2️⃣ تجارت اور کسب و کار کی اہمیت اور قدر و قیمت.
3️⃣ انسان کو رزق و روزی دینا خداوند متعال کا فضل و کرم ہے اور یہ اس کی ربوبیت کا ایک پرتو ہے.
4️⃣ مشعر الحرام میں خدا کا ذکر واجب ہے.
5️⃣ ذکر خدا کی کیفیت الہٰی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے.
6️⃣ ایام حج میں خرید و فروخت کے جواز کا وقت، مناسک حج کی تکمیل اور احرام کھولنے کے بعد ہے
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .