۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
میکپ

حوزہ|اس طرح میکپ کرنا جایز ہے اور اس کا شمار عیب پوشی میں نہیں ہوتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

سوال: کیا لڑکیاں ہلکا سا میکپ اور خوبصورتی کے لیے پاوڈر لگا سکتی ہیں تا کہ عورتوں کی محفل میں منفرد اور خوبصورت معلوم ہوں اور ان کے لیے رشتہ مل سکے کیا ایسا کرنا عیب پوشی میں شمار ہوگا؟

جواب: اس طرح میکپ کرنا جایز ہے اور اس کا شمار عیب پوشی میں نہیں ہوتا۔

سوال: چہرہ نہ چھپانے والی عورت، کیا چہرہ اور ابرو کے بال بنوا کر ہلکہ طبیعی پاوڈر چہرہ پر لگا سکتی ہے؟

جواب: چہرہ کے بال صاف کرنے یا ابرو باریک کرنے کے بعد چہرہ کھلا رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر اس شرط کے ساتھ کہ حرام میں پڑنے کا خوف نہ ہو اور چہرہ نہ چھپانا نا محرم کی توجہ حاصل کرنے کی غرض سے نہ ہو، لیکن پاوڈر لگانے اور میکپ کرنے کے بعد چہرہ چھپانا واجب ہے۔

آیت الله سیستانی دام عزه سے پوچھے گئے سوالات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .