حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "الفصول المھمه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الجواد علیه السلام:
موت الانسان بالذنوب اکثر من موته بالأجل وحياته بالبر اكثر من حياته بالعمر
امام تقی علیه السلام نے فرمایا:
گناہ کے سبب انسان کی موت اس کی (حتمی و تقدیر شدہ) موت سے زیادہ ہوتی ہے اور نیکی کے ساتھ انسان کی زندگی میں اضافہ اس کی نارمل عمر کی زندگی سے زیادہ ہوتا ہے۔
(بعض گناہ کم عمری اور بعض نیک کام طول عمر کے باعث بنتے ہیں)۔
الفصول المھمه 274 - 275