۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

حوزہ / امیرالمؤمنین امام علی علیه السلام نے ایک روایت میں اس قسم کی جانب اشارہ فرمایا ہے جو خدائے متعال نے ظالموں سے برتاؤ کے متعلق کھائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب " المحاسن" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال امیر المؤمنین علیه السلام:

قالَ اللّهُ تعالى: و عِزَّتي و جلالِي، لا يَجُوزُني ظُلمُ ظالِمٍ و لَو كَفٌّ بِكَفٍّ، و لو مَسْحةٌ بِكَفٍّ، و نَطْحَةُ ما بينَ الشاةِ القَرْناءِ إلى الشاةِ الجَمّاءِ، فَيَقتَصُّ اللّه ُ لِلعِبادِ بَعضِهِم مِن بَعضٍ حتّى لا يَبقى لأِحَدٍ عندَ أحَدٍ مَظلِمَةٌ، ثُمّ يَبعَثُهُم اللّهُ إلى الحِسابِ

امیرالمؤمنین امام علی علیه السلام نے فرمایا کہ خداوند عزوجل فرماتا ہے کہ "مجھے اپنی عزت و جلالت کی قسم ہے کہ میں کسی ظالم کے ظلم کو ہرگز معاف نہیں کروں گا۔ چاہے وہ ظلم مکا مارنا، تھپڑ مارنا یا سینگ والی بھیڑ کا بے سینگ بھیڑ کو سینگ سے مارنا ہی کیوں نہ ہو۔

(قیامت کے دن سب سے پہلے) خداوند عالم بندوں کا ایک دوسرے سے قصاص لے گا تاکہ کسی شخص کی گردن پر کسی دوسرے کا حق یا ظلم باقی نہ رہے پھر اسے حساب و کتاب کے لیے بھیجے گا۔

المحاسن : 18 /68 / 1

تبصرہ ارسال

You are replying to: .