۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حدیث روز

 حوزہ / خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیه وآله وسلم نے ایک روایت میں اپنی امت کے نیک لوگوں کا تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "جامع الاحادیث" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلي الله عليه وآله وسلم:

خيارُ اُمَّتى ألّذينَ إذا سافَرُوا قَصَّرُوا وَ أفْطَرُوا وَ إذا اَحْسَنُوا، استَبْشَرُوا وَ إذا اَساؤُا استَغْفَرُوا

رسول خدا صلی اللہ علیه وآله وسلم نے فرمایا:

میری امت کے نیک افراد وہ ہیں جو سفر کے دوران نماز قصر پڑھتے ہیں اور (سفر کے دوران) روزہ نہیں رکھتے، جب نیکی کرتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں اور جب کوئی برائی ان سے سرزد ہو جاتی ہے تو استغفار کرتے ہیں۔

جامع الاحادیث، ص 215

تبصرہ ارسال

You are replying to: .