حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "حیاة الامام الحسن" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام المجتبی علیه السلام:
البُخْلُ جامِعٌ لِلْمَساوى وَالعُيُوبِ وَ قاطِعُ لِلْمَوَدّاتِ مِنَ القُلُوبِ. وسئل «ع» عن البخل فقال عليه السلام : «هُوَ أَنْ يَرَى الرَجُلُ ما أَنْفَقَهُ تَلِفاً وَأَمْسَكَهُ شَرَفاً.»
امام حسن مجتبی علیه السلام نے فرمایا:
کنجوسی تمام برائیوں کی سردار ہے کہ جو محبت و دوستی کو دلوں سے دور کر دیتی ہے۔
ایک شخص نے( امام ع سے) پوچھا: بخل ( کنجوسی) کی تعریف کیا ہے؟
( امام ع نے اس کے جواب میں) فرمایا: بخل یہ ہے کہ انسان جو کچھ جمع کرتا ہے اسے شرف سمجھتا ہے اور جو کچھ انفاق کرتا ہے اسے تلف اور ضائع شمار کرتا ہے۔
حیاة الامام الحسن، باقر شريف قرشي، ج 1، ص 319