۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بابری مسجد

حوزہ/ ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی 31ویں یوم شہادت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی 31ویں یوم شہادت کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہندوستانی ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں 6 دسمبر کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، انتظامی اور انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں سمیت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایودھیا میں سیکٹر مجسٹریٹ اور پولیس افسران پہلے سے ہی ڈیوٹی پر ہیں۔

کچھ بنیاد پرست تنظیمیں 6 دسمبر کو یوم بہادری مناتی ہیں جبکہ مسلمان اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، کچھ بنیاد پرست تنظیموں نے 6 دسمبر کو ایک خصوصی پروگرام کا اعلان کیا تھا، جس کے پیش نظر حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 6 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے شہید کر دیا تھا جس کے بعد پورے ہندوستان میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .