حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ سندھ پاکستان کے وزیرِ توانائی جناب سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے میدانِ کربلا روہڑی میں ایک مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید عقیل الغروی نے خطاب کیا۔
مجلسِ عزاء میں سندھ بھر سے لاکھوں عاشقانِ امام حسین علیہ السّلام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عقیل الغروی عشرۂ محرم الحرام کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں اور اس دوران مختلف مجالس و محافل سمیت علمی کانفرنسوں سے خطاب کر رہے ہیں۔