۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ ابراہیم زکزاکی

حوزہ/ شیخ زکزاکی نے طلباء کو اہل بیت و آئمہ معصومین علیہم السلام، خصوصاً حضرت امام علی علیہ السلام کی زندگی کو اپنا نمونہ بنانے کی بھی ترغیب دی اور انہیں تاکید کی کہ وہ علم کے راستے پر چلتے ہوئے ان کے اصولوں اور تعلیمات کو پیش نظر رکھیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کربلا/ عتبہ الحسینیہ نے بروز اتوار خاتم الانبیاء ہال، کربلا مقدسہ میں ایک پروقار تقریب کے دوران نائجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ کا علم عطا کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام، طلباء، اور زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں شیخ ابراہیم زکزاکی کی اہلیہ، محترمہ زینت ابراہیم بھی موجود تھیں، جنہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ اس اعزاز کو قبول کیا۔شیخ زکزاکی کو علم سے نواز نے کا مقصد ان کی اسلام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کا اعتراف اور ان کی خدمات کو سراہنا تھا۔

تصاویر دیکھیں:

شیخ ابراہیم زکزاکی کی کربلا مقدسہ میں تقریب کے دوران حضرت امام حسین (ع) کے روضہ کے علم سے تکریم و نائجیریائی طلباء سے خصوصی ملاقات

تقریب کے بعد، شیخ ابراہیم زکزاکی نے مختلف دینی مدارس میں زیر تعلیم نائجیریائی طلباء سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں طلباء کو علم کے حصول کے حقیقی مقاصد پر غور کرنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر خود شناسی پیدا کریں اور خود کو بہتر بنانے کی کوشش کریں، تاکہ وہ تعلیم دینے کے عمل کو بخوبی انجام دے سکیں۔

شیخ زکزاکی نے طلباء کو اہل بیت و آئمہ معصومین علیہم السلام، خصوصاً حضرت امام علی علیہ السلام کی زندگی کو اپنا نمونہ بنانے کی بھی ترغیب دی اور انہیں تاکید کی کہ وہ علم کے راستے پر چلتے ہوئے ان کے اصولوں اور تعلیمات کو پیش نظر رکھیں۔

اس موقع پر، طلباء نے بھی شیخ زکزاکی سے اپنے عقیدت کا اظہار کیا اور ان کی رہنمائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .