۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حدیث روز

حوزہ / امام حسن مجتبی علیہ السلام نے ایک روایت میں انسان کو عظمت و شرف حاصل کرنے کا راستہ بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ روایت کتاب «بحارالأنوار» سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام المجتبی علیه السلام:

لا یَنبغی لِمَن عَرَفَ عَظَمَةَ اللّه أن یَتَعاظَمَ، فإنّ رِفعَةَ الذینَ یَعلَمونَ عَظَمَةَ اللّه أن یَتَواضَعُوا ، و (عِزَّ) الذینَ یَعرِفُونَ ما جَلالُ اللّه أن یَتَذَلَّلُوا (لَهُ)

امام حسن مجتبی علیه السلام نے فرمایا:

اس شخص کے لیے جو خدا کی عظمت و بزرگی کو جانتا ہے، یہ مناسب نہیں کہ وہ خود کو بڑا سمجھے، کیونکہ جو لوگ خدا کی عظمت سے آشنا ہیں ان کی بلندی اسی میں ہے کہ وہ عاجزی اختیار کریں، اور جو لوگ خدا کے جلال و مرتبت کو جانتے ہیں ان کی عزت اسی میں ہے کہ وہ خود کو عاجز و منکسر ظاہر کریں۔

بحارالانوار : ۷۸ / ۱۰۴ / ۳

تبصرہ ارسال

You are replying to: .