۲۰ آبان ۱۴۰۳ |۸ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 10, 2024
حدیث روز

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں ان تین اعمال کا ذکر کیا ہے جو موت کے بعد بھی جاری رہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیه وآله:

إِذَا مَاتَ اَلْإِنْسَانُ اِنْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلاَّ مِنْ ثَلاَثٍ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ أَوْ صَدَقَةٍ تَجْرِي لَهُ أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جب انسان اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے مگر تین موارد میں اس کا عمل موت (کے بعد بھی جاری) رہتا ہے:

1۔ وہ ایسا علم چھوڑ جائے کہ اس کے بعد (دوسرے) جس سے استفادہ کریں۔

2۔ وہ صدقہ جاریہ (وقف) چھوڑ جائے۔

3۔ نیک اور صالح فرزند چھوڑ جائے جو اس کے لیے دعا (عبادات) کرے۔

بحارالانوار، ج 2، ص 23

تبصرہ ارسال

You are replying to: .