۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
پشاور سے پارا چنار زخمیوں کو لیکر جانے والی بس پر تکفیریوں کا حملہ

حوزہ/ پشاور سے پاراچنار جانے والی ایمبولینس گاڑی پر لوئر کرم کے علاقہ بگن میں مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ جس سے ایمبولینس میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ایف سی نے جوابی فائرنگ سے دو مسلح افراد زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پشاور سے پاراچنار جانے والی ایمبولینس گاڑی پر لوئر کرم کے علاقہ بگن میں مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ جس سے ایمبولینس میں سوار ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ایف سی نے جوابی فائرنگ سے دو مسلح افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک ایمبولینس گاڑی خاتون کی میت پشاور سے پاراچنار لارہی تھی کہ بگن کے قریب مسلح افراد نے ایمبولینس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں خاتون کی میت کے ساتھ سوار ایک شخص زخمی ہوگیا۔

قریبی چیک پوسٹ میں موجود ایف سی اہلکاروں نے مسلح افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو مسلح افراد زخمی ہوگئے واقعے کے بعد ایف سی کی بھاری نفری بگن پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔

سابق وفاقی وزیر ساجد طوری اور قبائلی راہنما جلال بنگش نے سیکیورٹی کی حصار میں جانے والے ایمبولینس پر حملے کو کھلی دہشت گردی قرار دی ہے اور حکومت سے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاراوائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .