۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حدیث روز

حوزہ/ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں نابینا شخص کی مدد کرنے کے ثواب کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه وآله:

مَنْ قَادَ ضَرِیرًا إِلَى الْمَسْجِدِ، أَوْ إِلَى مَنْزِلِهِ، أَوْ إِلَى حَاجَةٍ مِنْ حَوَائِجِهِ، کَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِکُلِّ قَدَمٍ رَفَعَهَا، أَوْ وَضَعَهَا عِتْقَ رَقَبَةٍ، وَصَلَّتْ عَلَیْهِ الْمَلاَئِکَةُ حَتَّى یُفَارِقَهُ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

جو بھی نابینا شخص کو مسجد یا اس کے گھر یا جہاں وہ جانا چاہتا ہو، پہنچا دے تو خداوند عالم اس کے ساتھ اٹھنے اور زمین پر رکھے جانے والے ہر قدم کےبدلے اس کےنامہ اعمال میں ایک غلام کو آزاد کرنے کا ثواب لکھے گا اور فرشتے اس پر، نابینا شخص سے جدا ہونے تک درود بھیجتے رہیں گے۔

بحارالانوار، ج 73، ص 359

تبصرہ ارسال

You are replying to: .