جمعہ 25 جولائی 2025 - 13:26
نقارہ ظہور

حوزہ/ امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ امام علیہ السلام کے قیام سے پہلے پانچ حتمی علامات ہیں الصحیہ، و السفیانی و الخسف و قتل النفس الزکیه و الیمانی یعنی نداء آسمانی، خروج سفیانی، بیداء کی زمین کا دھسنا، نفس ذکیہ کی شھادت اور خروج یمانی یہ نشانیاں ظہور کی حتمی علامات میں سے ہیں۔خروج کے بعد سفیانی منطقہ پنجگانہ پر تسلط حاصل کرئےگا 

تحریر: مولانا سکندر علی ناصری

حوزہ نیوز ایجنسی I بڑی تعداد میں احادیث امام مھدی علیہ السلام کے قیام اور پاکیزہ انقلاب پر دلالت کرتی ہیں۔سولہ مہینوں میں آپ کا قیام اپنی تکميل کو پہنچےگا۔ ابتدائی چھے مہینے آپ خوف کی وجہ مخفی رہیں گے۔ ان ایام میں آپ اپنے اصحاب کے توسط سے واقعات کی رہنمائی فرمائیں گے۔ اس کے بعد آپ دو مہینے یا اسے ذیادہ مکہ مکرمہ میں ہوں گے۔پھر تھوڑی مدت کے لئے مدینہ منورہ میں قیام کریں گے اس کے بعد آپ عراق پھر شام اور قدس شریف جائیں گے۔ آپ کے ظھور سے قبل بلاد شام میں عثمان سفیانی خروج کرئےگا ۔

یہودی اور اروپا والے اس کو فلسطين پر قبضہ حاصل کرنے کے لئے آلہ۔کار اور اسی کو اپنے لئے بڑی کامیابی سمجھیں گے۔اور ان کے خام خیال کے مطابق ایران اور عرب کی طرف سے قدس شریف کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے اس کی پشت پناہی کریں گے۔ لیکن جن کو احادیث سفیانی اور اس کے خروج کے بارے میں علم ہے انہیں معلوم ہوگا کہ یہ امام مھدی علیہ السلام کے ظھور کے لئے ایک مقدمہ ہے۔

لہذا یہ لوگ زبان پر صدق اللہ و رسولہ کی ورد کریں گے: اور اس آیت:سُبۡحَٰنَ رَبِّنَآ إِن كَانَ وَعۡدُ رَبِّنَا لَمَفۡعُولࣰا: کی تلاوت کریں گے۔اور امام کی نصرت کے لئے یہ لوگ تیار ہو جائیں گے۔ امام مھدی علیہ السلام سے سفیانی کی سب سے بڑی جنگ شام میں اس وقت ہوگی جب امام مھدی علیہ السلام فلسطین کو آزاد کرنے کے لئے سوریہ کا رخ کریں گے۔ اس جنگ میں سفیانی لشکر کی پشت پناہی میں یہودی اور روم یعنی اروپا ہوں گے۔

امام مھدی علیہ السلام کے ہاتھوں اس کو بڑی شکست ہوگی اور وہ ھلاک ہوگا۔ امام مہدی علیہ السلام کو کامیابی ملےگی اور فلسطین کو فتح کریں گے اور بیت مقدس میں داخل ہوں گے۔ خروج سفیانی ظھور امام‌ مھدی کی حتمی علامات میں سے ایک ہے۔

امام صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ امام علیہ السلام کے قیام سے پہلے پانچ حتمی علامات ہیں الصحیہ، و السفیانی و الخسف و قتل النفس الزکیه و الیمانی یعنی نداء آسمانی، خروج سفیانی، بیداء کی زمین کا دھسنا، نفس ذکیہ کی شھادت اور خروج یمانی یہ نشانیاں ظہور کی حتمی علامات میں سے ہیں۔خروج کے بعد سفیانی منطقہ پنجگانہ پر تسلط حاصل کرئےگا

جاری۔۔۔۔۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha