اتوار 24 اگست 2025 - 14:53
رسولِ اکرم (ص) کی تمام تعلیمات تا قیامت سراپا نور اور رحمت ہیں، محترمہ شمائلہ زینب

حوزہ/ادارۂ اسلامیہ المہدی لائیبریری وہاب پورہ بڈگام شعبۂ خواتین کے وجود میں آنے کے دو سال بعد سے ہی 28 صفر المظفر کی مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ علاقے کی مستورات کو تعلیماتِ محمد و آل محمد علیہم السّلام کی آگہی دی جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارۂ اسلامیہ المہدی لائیبریری وہاب پورہ بڈگام شعبۂ خواتین کے وجود میں آنے کے دو سال بعد سے ہی 28 صفر المظفر کی مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تاکہ علاقے کی مستورات کو تعلیماتِ محمد و آل محمد علیہم السّلام کی آگہی دی جا سکے۔

ادارۂ ہذا دیگر مناسبتوں جیسے ایام ولادتِ باسعادت آئمہ اطھار علیہم السّلام کی محافل کا اہتمام بھی وقتاً فوقتاً کرتا آ رہا ہے۔

یہ ادارہ علاقے میں اور بالخصوص وہاب پورہ بڈگام میں اسلامی و سماجی بیداری کا بابرکت سبب بنا ہے۔اس سال یومِ حزن 28 صفر المظفر 2025 کی مجلسِ عزاء کی مہمانان خصوصی محترمہ شمائلہ اور محترمہ شائستہ تھیں۔

ان مجالس میں محترمہ شمائلہ زینب نے اقوالِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صفائی نصف ایمان کے موضوع پر خطاب کیا۔

رسولِ اکرم (ص) کی تمام تعلیمات تا قیامت سراپا نور اور رحمت ہیں، محترمہ شمائلہ زینب

محترمہ شمائلہ زینب نے اپنی تقریر کی ابتداء سورۂ مبارکۂ انبیاء کی آیت ۱۰۷ کی تلاوت سے کی: وَما أَرسَلناکَ إِلّا رَحمَةً لِلعالَمین.

انہوں نے 28 صفر المظفر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن یومِ حُزن ہے اور اس آیت مبارکہ کے مطابق رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کو اس لیے مبعوث کیا گیا کہ وہ لوگوں کو ظلمتوں سے نکال کر نور کی طرف لے جائیں۔ اُس وقت لوگ گمراہی، بے دینی، خرافات اور بدعتوں کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے تھے، لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ تشریف لائے اور سب کو نور، رحمت اور ہدایت کی طرف دعوت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی تمام تعلیمات تا قیامت سراپا نور اور رحمت ہیں، جس نے بھی، جیسا کہ امام باقر علیہ السلام کی حدیث میں ہے، اس رسول کی دعوت کو قبول کیا وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوا اور جس نے انکار کیا وہ قیامت کے دن خسران اور حسرت میں مبتلا ہوگا۔

رسولِ اکرم (ص) کی تمام تعلیمات تا قیامت سراپا نور اور رحمت ہیں، محترمہ شمائلہ زینب

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے احکام کسی ایک زمانے یا جگہ کے لیے نہیں، بلکہ تمام ادوار اور تمام مقامات کے لیے ہیں، لہٰذا اگر آج ہم بھی ان کی تعلیمات کو قبول نہ کریں اور ان پر عمل نہ کریں تو ہمیں بھی نادانی اور حسرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تقریر کے اختتام پر انہوں نے امام حسن مجتبٰی علیہ السلام کے جانسوز مصائب بیان کیے۔بعد ازاں محترمہ شمائلہ زینب کو اس علاقے کے عوامی کاوشوں سے قائم کردہ کتب خانہ کا بھی دورہ کروایا گیا۔

واضح رہے اس کتب خانہ میں سینکڑوں کتب موجود ہیں اور علاقے کے نوجوان شب و روز یہاں آکر مطالعہ کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha