جمعرات 12 فروری 2026 - 16:09
انقلابِ اسلامی؛ عصرِ حاضر میں عالمی استعمار اور سامراج کے خلاف استقامت و مزاحمت کی عملی اور کامیاب مثال، مقررین

حوزہ/12 فروری 2026 کو شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں، انجمن حسینی بٹھنڈی جموں، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمنِ صاحب الزمان کرگل، امامیہ مشن لہہ (لداخ) اور رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کشمیر کے زیرِ اہتمام مسجد امام رضا (ع) جموں میں انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 12 فروری 2026 کو شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں، انجمن حسینی بٹھنڈی جموں، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمنِ صاحب الزمان کرگل، امامیہ مشن لہہ (لداخ) اور رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کشمیر کے زیرِ اہتمام مسجد امام رضا (ع) جموں میں انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

صوبۂ جموں میں عظیم الشان جشنِ انقلابِ اسلامی: انقلابِ اسلامی؛ عصرِ حاضر میں عالمی استعمار اور سامراج کے خلاف استقامت و مزاحمت کی عملی اور کامیاب مثال، مقررین

اس باوقار کانفرنس میں معروف عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ غلام رسول نوری صاحب بطور مہمانِ خصوصی مدعو تھے، جبکہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ صادق رجائی اور حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری صاحب مہمانانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔

کانفرنس میں بڑی تعداد میں اہلِ سنت عوام نے بھی شرکت کی اور انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی وابستگی اور وفاداری کا عملی اظہار کیا، جو بین المسالک ہم آہنگی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی روشن مثال ہے۔

صوبۂ جموں میں عظیم الشان جشنِ انقلابِ اسلامی: انقلابِ اسلامی؛ عصرِ حاضر میں عالمی استعمار اور سامراج کے خلاف استقامت و مزاحمت کی عملی اور کامیاب مثال، مقررین

تقریب کا آغاز شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے صدر جناب عاشق حسین خان کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ اپنے بیان میں انہوں نے انقلاب اسلامی کو عصرِ حاضر میں عالمی استعمار اور سامراج کے خلاف استقامت و مزاحمت کی عملی اور کامیاب مثال قرار دیا اور پوری امتِ مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اس عظیم انقلاب کی پشت پناہی جاری رکھے۔

مہمانِ خصوصی اور مہمانانِ اعزازی نے اپنے خطابات میں انقلاب اسلامی کی 47 سالہ ثابت قدمی اور استقامت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ دنیا بھر کے حریت پسند انسانوں اور آزاد حکومتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کو اپنے لیے مشعلِ راہ قرار دیں اور اس کی تقویت و استحکام کے لیے کردار ادا کریں۔

صوبۂ جموں میں عظیم الشان جشنِ انقلابِ اسلامی: انقلابِ اسلامی؛ عصرِ حاضر میں عالمی استعمار اور سامراج کے خلاف استقامت و مزاحمت کی عملی اور کامیاب مثال، مقررین

مقررین نے رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای کے ساتھ اپنی مکمل وفاداری کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی صدر کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات نہ تو ایرانی عوام کے مضبوط ارادوں کو متزلزل کر سکتے ہیں اور نہ ہی رہبرِ انقلاب کے عزم و استقلال کو کمزور کر سکتے ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی انقلاب اسلامی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر اسی نوعیت کی کانفرنسوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جن میں عوام نے بھرپور شرکت کر کے انقلاب اسلامی سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha