حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید صفدر حسین زیدی،مدیر جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وقت کے اس اہم ترین موڑ پر جب ہمارے سامنے نئے افق روشن ہو رہے ہیں، جنابِ عالی مقام صدرِ مجلس اور مجلسِ خبرگان کے تمام معزز اراکین نے اپنا دینی و شرعی فریضہ ادا کرتے ہوئے دنیائے اسلام کی تقدیر کی باگ ڈور حضرت آیت اللہ السید مجتبیٰ خامنہ ای کے مدبرانہ ہاتھوں میں سونپ دی ہے، یہ تحریر تجدیدِ عہد اور وفاداری کے عہد کے طور پر پیشِ خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ معظم وکرم بزرگوں نے معظم لہ کو "رہبرِ جدید" کے طور پر متعین فرما کر ان کے مبارک و قیمتی وجود کو ہمارے بلند اہداف کی راہ میں ایک گہرے انقلاب اور آگے بڑھنے والی تحریک کی نوید بنا دیا ہے۔ لہٰذا، تاریخ کے اس حساس ترین موڑ پر، میں اپنا شرعی، عقلی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے قلبی جذبات کا اظہارمعظم لہ کے تمام نظریات، پروگرام اور تدبر پر مبنی حکمتِ عملی کی مکمل اور بلا چون و چرا "تائید" کرتا ہوں اور ہمہ جہت حمایتِ "حمایت" کا اظہار و اعلان کرتا ہوں۔ میرا یہ پختہ یقین ہیکہ کامیابی اور رستگاری کی کلید معظم لہ کی آگاہانہ ولایت اور قیادت کی "اطاعت" میں پنہاں ہے۔
آخر میں کہا کہ امید ہے کہ خداکے فضل و کرم اور آپ کی ہدایت کے سائے میں ہم سعادت اور فتح کی بلند چوٹیوں کو ضرور چھو لیں گے۔ میں بارگاہِ الہی سے معظم لہ کی مسلسل توفیقات اور سلامتی کا طلبگار ہوں۔









آپ کا تبصرہ