بدھ 25 مارچ 2026 - 03:16
نجف اشرف: آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی سے ایرانی سفیر کی ملاقات، شہداء کو خراجِ عقیدت

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سے ملاقات کے دوران شہداء اور زخمیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے خطے میں جاری ظالمانہ جنگ کے جلد خاتمے اور نصرتِ الٰہی کی دعا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں، عراق میں جمہوری اسلامی ایران کے سفیر کا خیر مقدم ‏کیا۔

ملاقات میں مہمان سفیر نے مرجع عالی قدر کے مؤقف کو سراہا اور ملک کی ‏مجموعی صورتِ حال سے انہیں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اپنی جانب سے آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے سیدِ شہید، قائدِ انقلابِ اسلامی قدّس سرّہ، دیگر شہداء ‏رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اور زخمیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور انہیں یاد کیا اور خدائے علیّ و قدیر کی بارگاہ میں دعا گو ‏ہوئے کہ یہ غم و کرب کی گھڑی جلد از جلد رفع ہو جائے اور عزیز و سربلند ایرانی عوام اور لبنانی قوم پر مسلط یہ ظالمانہ ‏جنگ عنقریب، نصرتِ الٰہی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچے۔

نجف اشرف: آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی سے ایرانی سفیر کی ملاقات، شہداء کو خراجِ عقیدت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha