اتوار 5 اپریل 2026 - 10:33
بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری کے ایصال ثواب کے لئے ممبئی میں مجالس کا سلسلہ جاری

حوزہ/ بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری کے ایصال ثواب کے لیے ممبئی اور پونہ میں پُروقار مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ مجالس غلام عسکری میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں مومنین و مومنات شرکت کر کے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی/پونہ: بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری کے ایصال ثواب کے لیے ممبئی اور پونہ میں پُروقار مجالسِ عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ مجالس غلام عسکری میموریل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہو رہی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں مومنین و مومنات شرکت کر کے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔

بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری کے ایصال ثواب کے لئے ممبئی میں مجالس کا سلسلہ جاری

ان مجالس سے خطاب کرنے والے معزز علمائے کرام میں مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب، مولانا سید صبیح الحسین نائب صدر تنظیم المکاتب، مولانا سید نقی عسکری جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب اور مولانا سید حسین جعفر وہب رکن مجلسِ انتظام تنظیم المکاتب شامل ہیں۔ علمائے کرام اپنے مؤثر خطابات میں بانی تنظیم المکاتب کی دینی، علمی اور تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔ یہ مجالس شہر کے مختلف علاقوں میں 26 مارچ سے ہو رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں پونہ کے مختلف مقامات پر بھی مجالس کا انعقاد کیا گیا جسمیں امام بارگاہ قاضی پورہ منچر، پونہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید صبیح الحسین نے فرمایا پاکیزہ زندگی کی معراج کو شہادت کہتے ہیں اور سامعین کو سیرتِ معصومینؑ پر عمل کی تلقین کی۔

بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری کے ایصال ثواب کے لئے ممبئی میں مجالس کا سلسلہ جاری
مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی مجلس حیدری مسجد میرا روڈ میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ ادارہ مولانا سید صفی حیدر زیدی،منجانب مولانا غلام عسکری میموریل ٹرسٹ

شیعہ جامع مسجد سید واڑہ، جنیر ضلع پونہ مولانا سید نقی عسکری نے اپنے خطاب میں کہا شکوک و شبہات کی حالت میں زندگی گزارنے کا نتیجہ مایوس کن ہوتا ہے اور یقین و ایمان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

رضا شاہ ٹرسٹ، گرووار پیٹھ، پونہ مولانا سید حسین جعفر وہب نے کہا کامیاب زندگی اللہ پر کامل توکل کے بغیر ممکن نہیں اور توکل علی اللہ کی عملی مثالیں پیش کیں۔

ایرانی امام بارگاہ، شیواجی نگر، پونہ اس مجلس سے مولانا اعجاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ اور مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری کے ایصال ثواب کے لئے ممبئی میں مجالس کا سلسلہ جاری
بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی مجلس کو بیت الصلوت بہمن کمپلکس کوسہ ممبرا تھانے میں مولانا سید نقی عسکری جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب خطاب کرتے ہوئے

ان مجالس میں تنظیم المکاتب کے انسپیکٹران مولانا غلام مہدی مولائی، مولانا اعجاز حسین، مولانا سید غازی رضا اور مولانا سید کیفی سجّاد شامل ہیں، اور ادارے کی خدمات کو عوام تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔

مجالس کے دوران مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے قائم کردہ دینی و تعلیمی مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا جا رہا ہے۔

بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری کے ایصال ثواب کے لئے ممبئی میں مجالس کا سلسلہ جاری
بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی مجلس کو در امام حسین علیہ السلام علقہ پوری نالا سپارہ ایسٹ میں خطاب کرتے ہوئے مولانا سید صبیح الحسين نائب صدر تنظیم المکاتب

واضح رہے کہ بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری نے دینی تعلیم کے فروغ اور نسل نو کی تربیت کے لیے جو گراں قدر خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنی رہیں گی۔

بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری کے ایصال ثواب کے لئے ممبئی میں مجالس کا سلسلہ جاری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha