اتوار 3 مئی 2026 - 19:56
ملت ایران کی حالیہ کامیابیوں میں میڈیا کا کردار

حوزہ / امید پر مبنی رپورٹس کی تیاری، عوامی اقدامات اور اختراعات کا تعارف، معاشرے میں نمونہ سازی اور شہروں میں دانشمندانہ مطالبات کا اظہار (جو مختلف صحافیوں کے ذریعے کیا گیا) ان سب نے حالیہ کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ فارس میں قومی ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل امیر رؤف نے صوبہ فارس کے مختلف شہروں کے ٹی وی صحافیوں کے ساتھ منعقدہ نشست میں ملکی میڈیا کے فیصلہ کن کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: میدانِ جنگ میں کامیابی کا انحصار سب سے زیادہ حقائق کی درست اور دقیق رپورٹنگ پر ہے اور صحافیوں کا کردار اور میڈیا کی مؤثریت "جنگِ روایات" میں ناقابلِ انکار ہے۔

اُنہوں نے اس اجلاس میں ملکی حالیہ پیشرفتوں اور دشمن کی جمہوریہ اسلامی ایران کے خلاف ہائبرڈ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: دشمن نے اپنے تئیں ایران کو توڑنے، نظام کا خاتمہ کرنے اور عوام سے سخت انتقام لینے کے لیے وسیع منصوبہ بندی کی تھی لیکن میدان میں عوام کی باخبر اور ہوشیارانہ موجودگی، مسلح افواج کی استقامت و پختگی اور قومی میڈیا کے مؤثر کردار کی بدولت وہ اپنے مذموم اہداف میں کامیاب نہ ہو سکا۔

امیر رؤف نے کہا: قومی میڈیا علمی جنگ کی فرنٹ لائن پر ہے۔ دشمن فوجی خطرات کے ساتھ ساتھ میڈیا اور نفسیاتی آپریشنز کے میدان میں بھی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس لیے صحافیوں کی ذمہ داری کہ وہ حقائق کی صحیح اور بروقت رپورٹنگ کریں، بہت اہم اور اسٹریٹجک ہے۔

صوبہ فارس میں قومی ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل نے امریکی-صہیونی فتنہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ملت ایران نے تاریخی مواقع پر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی بصیرت اور بیداری کے ذریعہ انقلاب اور نظام اسلامی کے اہداف کا تحفظ کرے گی۔

اُنہوں نے قائدِ امت رہبر شہید کے فرمان کو نقل کیا کہ واقعات کی درست رپورٹنگ بہت اہم ہے اور کہا: حتمی کامیابی کا انحصار درست رپورٹنگ پر ہے۔ رہبر شہید کے مطابق، "میڈیا عوامی رائے کی تشکیل میں فوجی آلات سے بھی زیادہ کردار ادا کرتا ہے اور اسی بنا پر میڈیا کو اپنی درستگی، کوشش اور اختراع کو دوبرابر کرنا چاہیے"۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha