حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اهل سنت مدارس دینیہ کی منصوبہ بندی کونسل کے سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین مہدی غلام علی اپنے معاونین کے ہمراہ حوزہ علمیہ ایران کے میڈیا اور سائبر اسپیس سینٹر تشریف لائے اور حوزہ نیوز ایجنسی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
اس دورے کے بعد، اهل سنت مدارس دینیہ کی منصوبہ بندی کونسل کے سیکرٹری نے حوزہ علمیہ ایران کے میڈیا اور سائبر اسپیس سینٹر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی اور اس مرکز کے مینیجرز کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: "نَضَّرَ اَللَّهُ عَبْداً سَمِعَ مَقَالَتِی فَوَعَاهَا ثُمَّ بَلَّغَهَا إِلَی مَنْ لَمْ یَسْمَعْهَا" خدا اس بندے کو تروتازہ رکھے جو میری بات سنے، اسے اچھی طرح سمجھے اور پھر اسے ان تک پہنچائے جنہوں نے نہیں سنی۔
حجت الاسلام والمسلمین غلام علی نے خبروں کی اشاعت میں صحت، درستگی اور رفتار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: اگر واقعی ہم خبروں کی تاثیر پر یقین رکھتے ہیں تو ہمیں درستگی کا خیال رکھنا چاہیے اور تیز رفتاری بھی ملحوظ رکھنی چاہیے لیکن اس رفتار کو خبری مواد کی کمزوری کا سبب نہیں بننا چاہیے۔
انہوں نے انقلاب اسلامی کے شہید رہبر کی ایک دیرینہ خواہش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انہوں نے ہمیشہ "تشکیل امت واحدہ اسلامی" پر زور دیا۔
اهل سنت مدارس دینیہ کی منصوبہ بندی کونسل کے سیکرٹری نے مزید کہا: شہید رہبر انقلاب نے بارہا اور بارہا تأکید کی ہے: "مجھے پچاس سال سے زائد عرصے سے امت واحدہ کی تشکیل کی فکر ہے؛ جب میں مشهد میں مسجد کرامت میں تھا، آج تک جہاں میں رہبری کی ذمہ داری ادا کر رہا ہوں۔" حتی شہید رہبر انقلاب نے اپنی آخری ملاقاتوں میں بھی وحدت کے مسئلے پر زور دیا۔
انہوں نے علاقے میں حالیہ جنگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر واقعی اسلامی معاشرہ متحد ہوتا اور عربی ممالک امریکہ کو اچھا رویہ نہ دکھاتے تو کوئی جنگ وجود نہ پاتی اور امریکہ خطے میں موجود نہ ہوتا۔












آپ کا تبصرہ