بدھ 13 مئی 2026 - 12:01
ہم ہرگز ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نہ ہم کبھی سر جھکائیں گے

حوزہ/ ہم اسرائیلی ۔ امریکی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں جو ہمارے ملک لبنان کو جھکانا چاہتی ہے تاکہ وہ “گریٹر اسرائیل” کا حصہ بن جائے لیکن ہم کبھی سر نہیں جھکائیں گے اور نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم میدان نہیں چھوڑیں گے اور اسے اسرائیل کے لیے جہنم بنا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیوں کا جواب دیں گے اور 2 مارچ سے پہلے والے حالات کی طرف واپس نہیں جائیں گے۔ دشمن جلد یا بدیر شکست قبول کرے گا۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا: ایران اور امریکہ کے درمیان وہ معاہدہ جس میں لبنان کے خلاف جارحیت روکنا شامل ہو، صہیونی حملوں کو روکنے کے لیے سب سے مضبوط کارڈ سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم لبنان اور اس کے عوام کی طرف توجہ دینے پر ایران کے شکر گزار ہیں اور ہر اس فریق کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے جارحیت روکنے میں حصہ ڈالا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا: مزاحمتی ہتھیاروں کا مسئلہ لبنان کے باہر کسی سے متعلق نہیں ہے۔ یہ لبنان کا اندرونی معاملہ ہے اور دشمن کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha