جمعہ 15 مئی 2026 - 17:19
تحریک حماس کا زکریا علی محمد قدیس کی شہادت پر اظہارِ تعزیت / قابضین کو اس کی قیمت ادا کرنی ہو گی

حوزہ / اسلامی مقاومتی تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں زکریا علی محمد قدیس کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مقاومتی تحریک حماس نے زکریا علی محمد قدیس کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے، جو بدھ کی رات مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شہر الرام میں افواج کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔ اس موقع پر حماس نے فلسطینی قوم کے شہدا کے راستے کو جاری رکھنے کے پختہ عزم پر زور دیا اور اس واقعے کو قابض فوج کے ذریعے فلسطینی عوام کے منظم قتل عام کا حصہ قرار دیا۔

حماس نے اس بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوج کے ذریعہ فلسطینی عوام کا کھلے عام قتل عام، جس کی تازہ ترین مثال بدھ کی رات مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الرام میں پیش آئی، صیہونی وحشیانہ جرائم کی فائل کو مزید بھاری کر رہا ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس شہید زکریا علی محمد قدیس کی سوگوار ہے۔ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ جرائم لوگوں کے عزم کو کمزور کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ یہ اس قیمت میں اضافہ کریں گے جو قابضین کو ادا کرنی ہوگی اور مقاومتی محور کے بہادروں کے حملوں کے ذریعے وہ اپنے اہداف کے برعکس نتیجہ حاصل کریں گے۔

اس کے علاوہ، اس قسم کے جرائم صرف ہمارے عوام کے اپنے قومی اور تاریخی حقوق کے ساتھ وابستگی کو مضبوط کریں گے۔

یہ تحریک مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور تمام فلسطینی شہروں اور دیہاتوں میں اپنے عوام اور انقلابی نوجوانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ قابضین اور ان کے آباد کاروں کے جرائم کے خلاف اپنی تحریک اور مزاحمت میں اضافہ کریں، خاص طور پر اس وقت جب آبادکاری اور یہودی سازی کے منصوبے تیز کیے جا رہے ہیں، جو ہماری سرزمین، مقدس مقامات اور ہمارے فلسطینی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha