جمعہ 22 مئی 2026 - 03:09
حدیث روز | فکری اور عقلی ضروریات پر غور و فکر کی اہمیت

حوزہ / حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے ایک روایت میں انسان کو اپنی فکری اور عقلی ضروریات پر غور و فکر کرنے کی نصیحت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسن علیہ السلام:

عَـجِبْتُ لِمَنْ يَتَفَكَّـرُ فى مَـأْكُولِهِ كَيْـفَ لا يَتَفَـكَّـرُ فى مَعْـقُـولِهِ، فَيُجَنِّبُ بَطْنَهُ ما يُؤْذيهِ، وَ يُودِعُ صَدْرَهُ ما يُرْدِيهِ

حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے فرمایا:

مجھے اس شخص پر تعجب ہے جو اپنے کھانے کے بارے میں تو سوچتا اور غور کرتا ہے لیکن اپنی فکری اور عقلی ضروریات پر غور و فکر نہیں کرتا۔ وہ اس چیز سے تو بچتا ہے جو اس کے معدہ کو تکلیف پہنچاتی ہے لیکن اپنے دل کو انتہائی پست ترین چیزوں سے بھر لیتا ہے۔

بحارالانوار: ج ۱، ص ۲۱۸

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha