جمعرات 4 جون 2026 - 08:50
حدیث روز | مؤمنين کی سب سے بڑی عید

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک خوبصورت روایت میں مؤمنين کی اہم ترین عید کی جانب اشارہ فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب"وسائل الشیعہ" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

امام صادق علیه السلام:

قیـلَ لاَِبِـی عَبْـدِاللّه علیه‌السلام:لِلْمُؤمِنین مِنَ الاَْعْیادِ غَیْرُ الْعیدَیْنِ وَ الْجُمُعَةِ؟ قالَ: نَعَمْ لَهُمْ ما هُوَ اَعْظَمُ مِنْ هذا، یَوْمٌ اُقیمَ اَمیرُالْمُؤْمِنینَ علیه السلامفَعَقَدَ لَهُ رَسُولُ اللّه الْوِلایَةَ فِی اَعْناقِ الرِّجالِ وَالنِّساءِ بِغَدیرِخُمٍّ.

امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا:

کیا مؤمنین کی عید فطر، عید قربان اور جمعہ کے علاوہ دوسری عید بھی ہے؟

امام نے جواب میں فرمایا:

ہاں ان کی ان سے بھی بڑی عید ہے اور وہ، وہ دن ہے کہ جس میں غدیر خم میں امیرالمؤمنين علی ابن ابی طالب کا ہاتھ اوپر اٹھایا گیا اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مرد و زن پر ولایت سے تمسک کو لازم قرار دیا۔

وسائل الشیعہ 7، 325، ح5

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha