منگل 9 جون 2026 - 21:23
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے متولیِ آستانِ قدس رضوی کی ملاقات

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی "آستانِ قدس رضوی" کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی "آستانِ قدس رضوی" کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے مرجعِ تقلید آیت اللہ العظمیٰ حسین نوری ہمدانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی کی خدمات اور سابقہ علمی و انتظامی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی میں خدمت انجام دینا اور زائرین و مجاورینِ بارگاہِ رضوی کی خدمت کرنا اللہ تعالیٰ کی ایک خصوصی توفیق ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha