جمعرات 18 جون 2026 - 01:07
پنجاب پولیس بانیانِ مجالس و جلوس کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے!

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: پنجاب پولیس کی جانب سے آئین کے برعکس ایس ا و پیز کے نام پر عزاداری میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور محدود کرنے کا عمل جاری ہے۔ ہم کسی بھی صورت میں اپنے آئینی، مذہبی و بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہونگے۔ ارباب اختیار عزاداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ بانیانِ مجالس و جلوس سے لاکھوں روپے کے شورٹی بانڈز، مچلکے، نظر بند کرنے، فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور مقدمات قائم کرنے سمیت انہیں کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی محرم کمیٹی کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و مرکزی محرم کمیٹی کے سیکرٹری سید سکندر گیلانی ایڈووکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، صدر وفاقی علاقہ اسلام آباد کے نائب صدر سید محمود علی یعسوبی سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا: پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایام محرم کا آغاز ہو چکا لیکن ہر سال کی طرح امسال بھی محرم میں ہونے والی عزاداری کے حوالے سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: ایامِ محرم میں عزاداری کے سالہا سال سے ہونے والے پروگرامزپرپنجاب سیکورٹی و سپیشل برانچ کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت رپورٹنگ اور پولیس کی جانب سے غیر مناسب رویوں، گفتار و رفتار اور اختیارات سے تجاوز کے ذریعہ عوام کے دستوری، بنیادی ،مذہبی حقوق پر قدغنیں اور رکاوٹیں حائل کی جارہی ہیں۔

پنجاب پولیس بانیانِ مجالس و جلوس کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بندکرے!!

علامہ شبیر میثمی نے کہا: پنجاب پولیس کی جانب سے آئین کے برعکس ایس ا و پیز کے نام پر عزاداری میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور محدود کرنے کا عمل جاری ہے۔ ہم کسی بھی صورت میں اپنے آئینی، مذہبی و بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہونگے۔ ارباب اختیار عزاداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ بانیانِ مجالس و جلوس سے لاکھوں روپے کے شورٹی بانڈز، مچلکے، نظر بند کرنے، فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور مقدمات قائم کرنے سمیت انہیں کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو ہرگز قابل قبول نہیں ہے اور ایسے اقدامات انتہائی نامناسب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: پنجاب حکومت کے ذمہ داران سے متعدد ملاقاتیں کی جاچکی ہیں اور یاداشتیں دی جاچکی ہیں۔ آئین کے برعکس ایس ا و پیز کے نام پر عزاداری میں رکاوٹیں پیدا کرنے اور محدود کرنے کا عمل جاری ہے جو قابل قبول نہیں ہے ۔ہم پنجاب اور وفاقی حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی صورت میں اپنے آئینی، مذہبی، بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہونگے لہذا ارباب اختیارعوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں اور عزاداروں، بابنیانِ مجالس و لائسنس داران کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ روکتے ہوئے اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha