حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ اشفاق وحیدی نے یورپ کے ملک اسپین کے شہر ولنسیا میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کیا، جہاں انہوں نے پورے عشرے کے دوران حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مصائب، اتحاد و وحدت امت اور موجودہ عالمی حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔
مجالس عزا میں ناصر جاوید نامی ایک شخص، جس کا تعلق اہل سنت سے تھا، مسلسل شرکت کرتا رہا۔ بتایا گیا کہ مکمل تحقیق و غور و فکر کے بعد اس نے عاشورہ کے روز مذہبِ حقہ کو قبول کر لیا اور علامہ اشفاق وحیدی کے سامنے کلمۂ طیبہ کے ساتھ حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کا اقرار کیا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس موقع پر کہا: یہ مجالسِ امام حسین علیہ السلام اور ذکرِ سید الشہداء علیہ السلام کا معجزہ ہے کہ ان میں شرکت کرنے والوں کو حق و باطل میں تمیز حاصل ہوتی ہے اور یہی مجالس دینِ الٰہی کی نشر و اشاعت کا مؤثر ذریعہ بنتی ہیں۔
انہوں نے مذہبِ حقہ قبول کرنے پر ناصر جاوید کے لیے خصوصی دعا کی جبکہ ولنسیا میں موجود مومنین نے بھی ان کی استقامت اور کامیابی کے لیے اجتماعی دعا کی۔










آپ کا تبصرہ