حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام کے موقع پر انفال فاؤنڈیشن (کلیان برانچ) کی جانب سے بائی رکمنی بائی اسپتال، کلیان میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے پھل تقسیم کرنے کا فلاحی پروگرام منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر اسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے تیمارداروں میں تازہ پھل تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کا مقصد بیماری کی سخت گھڑی میں مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی، محبت اور حوصلہ افزائی کا اظہار کرتے ہوئے خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔
انفال فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے کہا کہ محرم الحرام حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے اور صبر، ایثار، انسان دوستی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ انہی اسلامی اور انسانی اقدار کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ فلاحی اقدام انجام دیا گیا تاکہ ضرورت مند افراد تک محبت، تعاون اور امید کا پیغام پہنچایا جا سکے۔
اسپتال انتظامیہ نے انفال فاؤنڈیشن کی اس سماجی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات نہ صرف مریضوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں باہمی تعاون، ہمدردی اور انسان دوستی کے جذبے کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔
انفال فاؤنڈیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ بھی صحت، تعلیم، سماجی بہبود اور خدمتِ انسانیت کے مختلف شعبوں میں فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کی مدد کی جا سکے۔









آپ کا تبصرہ