ہفتہ 11 جولائی 2026 - 22:45
جامعة الزہراء (س) بین الاقوامی شخصیات کی میزبانی میں پیش پیش / مختلف مطالعاتی دوروں اور تخصصی سمینارز کا انعقاد

حوزہ / رہبرِ شہید (رہ) کی تشییع کے ساتھ ہی جامعة الزہراء (س) نے مختلف ممالک سے آنے والے دینی مہمانوں اور علمی شخصیات کے لیے علمی دوروں اور تخصصی نشستوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ شہید (رہ) کی تشییع کے موقع پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جامعة الزہراء (س) کے دفتر بین الاقوامی امور اور شعبۂ فارغ التحصیلان نے ثقافتی تبادلۂ خیال اور علمی تجربات کے فروغ کے مقصد سے غیر ایرانی مہمانوں کے لیے مختلف مطالعاتی دوروں اور تخصصی سمینارز کا انعقاد کیا۔

اس سلسلے میں بین الاقوامی مہمانوں کے ایک وفد نے مؤسسہ رسالت کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ادارے کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں، عالمی معیار کے مبلغین اور محققین کی تربیت نیز افکار اسلامی کے فروغ کے لیے علمی و فکری مواد کی تیاری سے متعلق اقدامات سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

اس دورے کے دوران مختلف ممالک سے آئے ہوئے مہمانوں اور مؤسسہ رسالت کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین شمالی کے درمیان ایک دوستانہ نشست بھی منعقد ہوئی۔

حجت الاسلام والمسلمین شمالی نے اس موقع پر ادارے کی کارکردگی، نمایاں کامیابیوں اور بین الاقوامی میدان میں اختیار کی جانے والی نئی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے مؤسسہ کے تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں کا بھی تفصیلی تعارف پیش کیا۔

نشست کے اختتام پر بین الاقوامی مہمانوں نے اپنے سوالات، آراء اور تجاویز پیش کیں اور عالمی سطح پر اسلامی افکار کے فروغ کے مواقع اور درپیش چیلنجز پر مؤسسہ رسالت کی انتظامیہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ شرکاء نے اس نشست کو علمی و ثقافتی روابط کے فروغ اور مختلف ممالک کے دینی اہلِ علم کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی مؤثر کوشش قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha