حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے پیر، 13 جولائی 2026 کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں کمیٹی "نداء الولی" کے زیر اہتمام منعقدہ "امام خامنہای (قدس سرہ) کی شہادت کے بعد مزاحمت کا مستقبل" کے عنوان سے ہونے والے سیمینار میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزاحمتی قوتوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام مجاہدین اور کارکنان استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ اس راستے کو جاری رکھیں جس کے لیے رہبر شہید نے اپنی جان قربان کی۔
شیخ زکزاکی نے خطے اور دنیا کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی بیداری اور مزاحمت کے نظریات سے وابستگی مستقبل کے لیے ایک امید افزا علامت ہے۔ ان کے بقول، موجودہ حالات اور نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات کی نوید دیتی ہے کہ دنیا بھر میں مزاحمتی محاذ کا مستقبل روشن ہے۔
یہ سیمینار بغداد میں دینی، ثقافتی اور مزاحمتی محاذ سے وابستہ متعدد شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوا، جس میں رہبر شہید کی شہادت کے بعد مزاحمت کے تسلسل اور اس کے مستقبل سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔









آپ کا تبصرہ